ٹکنیکی خبر کے ہفتہ وار خلاصے آپ کو سافٹ وئیر کی حالیہ تبدیلیوں کی نگرانی میں مدد دیتے ہیں جو آپ اور آپ کے ساتھی وکیمیڈینز پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ سبسکرائب کریں، شراکت اور رائے دیں۔
پچھلا | 2021, ہفتہ 37 (پير 13 ستمبر 2021) | اگلا |
ویکیمیڈیا ٹیکنیکل برادری کی جانب سے تازہ ترین ٹیک خبریں۔ مہربانی کرکے دوسرے صارفین کو ان تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں۔ تمام تبدیلیاں آپ کو متاثر نہیں کریں گی۔ ترجمہ دستیاب ہیں۔
حالیہ تبدیلیاں
- ۴۵ نئے ویکیپیڈیا کو اب ترقی کی خصوصیات تک رسائی حاصل ہے۔ [1]
- ویکیپیڈیا کی اکثریت کو اب ترقی کی خصوصیات تک رسائی حاصل ہے۔ ترقی ٹیم نے خصوصیات کے بارے میں ایک عمومی سوالات صفحہ شائع کیا ہے۔ یہ قابل ترجمہ عمومی سوالات صفحہ، خصوصیات کی تفصیل، ان کا استعمال کیسے کریں، ترتیب کو کیسے تبدیل کریں، اور بہت کچھ شامل کرتا ہیں۔
مسائل
- ۱۴ ستمبر کو چند منٹ کے لیے تمام ویکیاں صرف پڑھی جا ہیں۔ اس کی منصوبہ بندی 14:00 UTC پر کی گئی ہے۔ [2]
اس ہفتے کے آخر میں تبدیلیاں
- میڈیاویکی کا نیا ورژن ٹیسٹ وکیوں اور MediaWiki.org پر 14 ستمبر سے ھوگا۔ یہ نان ویکی پیڈیا وکیز اور کچھ وکیپیڈیا پر 15 ستمبر سے ہوگا۔ یہ تمام ویڈیو پر 16 ستمبر سے ھوگا (کیلنڈر)۔
- اس ہفتے کے آغاز سے، ویکیپیڈیا اطالوی میں بدھ کو ہفتہ وار سافٹ وئیر اپ ڈیٹس حاصل کرے گا۔ یہ جمعرات کو اپ ڈیٹس حاصل کرتا تھا۔ اس تبدیلی کی وجہ سے، کیڑے نظر آئیں گے اور جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ [3]
- آپ نئی ویکٹر جلد میں سائڈبار میں زبان کے لنکس دوبارہ شامل کر سکتے ہیں۔ آپ یہ صفحہ کو ویکی ڈیٹا آئٹم سے جوڑ کر کرتے ہیں۔ نئی ویکٹر جلد نے زبان کے روابط کو منتقل کر دیا ہے لیکن نیا زبان منتخب کرنے والا ابھی تک زبان کے روابط کو شامل نہیں کر سکتا۔ [4]
- نحو نمایاں آگہ مختلف رنگوں کے ساتھ کوڈ کو نشان زد کرتا ہے۔ یہ اب 23 نئی کوڈ زبانوں کو نمایاں کر سکتا ہے۔ مزید برآں،
golang
کو اب گو پروگرامنگ زبان کے عرف کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اور پروگرام کا آؤٹ پٹ دکھانے کے لیے ایک خاصoutput
موڈ شامل کیا گیا ہے۔ [5][6]
ٹیک خبر، ٹیک خبر مصنفین نے لکھی ہوئی اور بوٹ نے چھپائی۔ شراکت • ترجمہ • مدد حاصل کریں • رائے دیں • سبسکرائب کریں یا ان سبسکرائب کریں۔