مومنٹ چارٹر/متن/اقدار اور ضابطے
This was a historical draft of the Wikimedia Movement Charter. The latest version of the Charter that is up for a global ratification vote from June 25 to July 9, 2024 is available in the main Meta page. We thank the stakeholders of the Wikimedia movement for their feedback and insights in producing this draft. |
ہم علم کے لیے پُر حقیقت، کھلے، اور جامع انداز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمارے منصوبے عالمی سامعین کو علم فراہم کرتے ہیں، اور ان منصوبوں کی میزبانی کرنے والے پلیٹ فارمز آزادانہ پہل کے ذریعے چلتے ہیں۔ ہماری حکمت عملیاں اور روزمرہ کے طریقوں کی رہنمائی برادری کی اقدار سے ہوتی ہے جو کہ تمام ویکیمیڈینز کو ہر جگہ برابری کی بنیاد پر حصہ لینے کے قابل بناتی ہیں۔
ہمارے اقدار اور اصول تسلیم کرتے ہیں کہ علم کو دستیاب کرنے کی لیے یہ نقطۂ نظر ایک باہمی کوشش ہے، اور اس بات پر توجہ دینے کے مقاصد ہیں:
مفت علم اور آزاد مصدر
ہم اوپن لائسنسنگ (اذنِ عام) کے آلہ برائے تبدیلی کا استعمال کرتے ہوئے اور اپنے مفت علمی جذبے کے ساتھ، اپنے تمام مواد، تمام آلات اور اپنے تمام میدان ہائے کار کو دنیا کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ ہم اس علم کے لیے جگہ بنانے کا عہد کرتے ہیں جو ہمارے منصوبوں سمیت تاریخی طور پر پسماندہ رہا ہے۔
آزادی
ہم بغیر کسی تعصب کے آزادانہ طور پر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں؛ کیوں کہ تعصب ہمارے مفت علمی مشن میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ ہم تجارتی، سیاسی یا دیگر مالیاتی یا تدوینی/ترقیاتی اثرات سے متاثر نہیں ہیں۔
شمولیت
ہم عوام کے لیے مفید حصہ دارانہ طور پر مل جل کر لکھنے کے نقطے کو فروغ دیتے ہیں۔ ہمارے منصوبوں کا مقصد تمام زبانوں میں دستیاب ہونا، اور عالمگیر کام اور معاون ٹیکنالوجی کے ذریعے متنوع پلیٹ فارمز اور مختلف میدانوں پر قابلِ رسائی ہونا ہے۔ ہمارا طرزِ عمل ہماری برادریوں کی عدم یکسانیت اور حقوق کو مضبوط کرتا اور ان کی حفاظت کرتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، ہم ضابطۂ اخلاق، قائم اور نافذ کرتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر کوئی قابل قدر محسوس کرے اور یکساں طور پر شامل ہو۔
تابعداری
ہم اپنے پلیٹ فارمز اور تنظیمی نظم و نسق دونوں میں انتہائی فوری یا مقامی سطح پر مناسب اختیار کا خیال کرتے ہیں۔ اس طرح ہم عالمی تحریک کے اقدار کے مطابق کام کرنے والی برادریوں کی خود مختاری کو یقینی بناتے ہیں۔
عدل و انصاف
ہم حقیقت پسندانہ مرکزیت اور خود مختاری کے ذریعے برادریوں کو با اختیار بناتے اور ان کی مدد کرتے ہیں۔ علم کی نمائندگی میں مساوات کے ساتھ ساتھ ہم وسائل میں بھی عدل کا نفاذ کرتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین اور تمام شرکاء کے لیے رازداری جیسے ڈیجیٹل (عددی) حقوق کے حوالے سے انصاف کو بھی ممکن حد تک لازمی بناتے ہیں۔
جواب دہی
ہم مشترکہ قابل تدوین دستاویزات کی شفافیت کے ذریعے ہر ممکن عوامی اطلاع، تقریبوں اور سرگرمیوں کی رپورٹنگ (نامہ نگاری) اور ہماری دستاویز میں بیان کردہ کرداروں اور ذمہ داریوں کے لیے برادری کی قیادت کی نمائندگی کرنے والی آوازوں کی ترجیح کے ذریعے خود کو جوابدہ ٹھہراتے ہیں۔
قوتِ برداشت
ہم جدت اور تجربہ کے ذریعے ترقی کرتے ہیں۔ اس نقطۂ نظر سے غور کرتے رہتے ہیں کہ مفت علم کا میدان کار کیا ہو سکتا ہے۔ ہم دلائل و شواہد کی بنیاد پر کارگر تدبیروں اور طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ ہم اپنے ڈھانچوں اور برادریوں میں پائیداری کے ماحول کو فروغ دیتے ہیں۔